مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ جَهْدًا شَدِيدًا يَكُونُ بَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَيْنَ الْعَرَبُ يَوْمَئِذٍ ؟ فَقَالَ : يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ الْعَرَبَ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ ، قُلْتُ : فَمَا يُجْزِئُ الْمُؤْمِنَ يَوْمَئِذٍ مِنَ الطَّعَامِ ؟ قَالَ : التَّسْبِيحُ وَالتَّهْلِيلُ وَالتَّكْبِيرُ ، قُلْتُ : فَأَيُّ الْمَالِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ ؟ قَالَ : غُلَامٌ يَسْقِي أَهْلَهُ مِنَ الْمَاءِ ، أَمَّا الطَّعَامُ فَلَا طَعَامَ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دجال کے خروج سے پہلے پیش آنے والی شدید تنگی اور مصیبت کا تذکرہ فرمایا، تو میں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس وقت عرب کہاں ہوں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! اس زمانے میں عرب (تعداد میں) بہت کم ہوں گے“، میں نے عرض کی: ”پھر اس دن مومن کے لیے کھانے کے بجائے کیا چیز کافی ہوگی؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«التَّسْبِيحُ وَالتَّهْلِيلُ وَالتَّكْبِيرُ» ”اللہ کی تسبیح، تہلیل اور تکبیر بیان کرنا““، میں نے دریافت کیا: ”اس وقت کون سا مال سب سے بہتر ہوگا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا غلام جو اپنے گھر والوں کو پانی پلا کر سیراب کرے، رہا کھانا تو اس وقت کوئی کھانا میسر نہ ہوگا“۔