مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4581
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ : أَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، قُلْتُ : أَيَّ أَيَّامِ الشَّهْرِ كَانَ يَصُومُ ؟ قَالَتْ : مَا كَانَ يُبَالِي مِنْ أَيِّ أَيَّامِ الشَّهْرِ صَامَ .
ترجمہ
معاذہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: ”کیا رسول اللہ ﷺ ہر ماہ تین دن کے روزے رکھا کرتے تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں۔“ میں نے (یعنی معاذہ نے) پوچھا: ”آپ ﷺ مہینے کے کن ایام میں روزے رکھا کرتے تھے؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”آپ ﷺ اس بات کی کوئی پروا نہیں فرماتے تھے کہ مہینے کے کن ایام میں روزے رکھ رہے ہیں۔“