مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4578
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِيهِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ {وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا} [المزمل: 11] قَالَ: «لَمْ يَكُنْ إِلَّا يَسِيرًا حَتَّى كَانَتْ وَقْعَةُ بَدْرٍ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب یہ آیتِ کریمہ ﴿وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا﴾ یعنی ”اور (اے نبی ﷺ!) آپ مجھے اور ان جھٹلانے والے صاحبِ ثروت لوگوں کو چھوڑ دیجیے اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دیجیے“ نازل ہوئی، تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اس کے بعد بس تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا کہ غزوۂ بدر کا معرکہ پیش آگیا۔“