مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4571
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ هَانِئٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَ : قُلْتُ لَهَا : يَا أُمَّهْ اكْشِفِي لِي عَنْ قَبْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَاحِبَيْهِ ، فَكَشَفَتْ عَنْ ثَلَاثَةِ قُبُورٍ ، لَاطِئَةٍ ، مَبْطُوحَةٍ بِبَطْحَاءِ الْعَرْصَةِ الْحَمْرَاءِ ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَدَّمًا ، وَأَبَا بَكْرٍ رَأْسُهُ بَيْنَ كَتِفَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمَرُ رَأْسُهُ عِنْدَ رِجْلَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور عرض کیا: اماں جان! رسول اللہ ﷺ اور آپ کے دونوں ساتھیوں کی قبریں میرے لیے کھول دیجیے۔ چنانچہ انہوں نے تین پست قبریں دکھائیں جن پر صحن کی سرخ کنکریاں بچھی ہوئی تھیں۔ رسول اللہ ﷺ کی قبر آگے تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا سر آپ ﷺ کے دونوں کندھوں کے درمیان کے مقابل تھا، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا سر آپ ﷺ کے قدموں کے مقابل تھا۔