مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4550
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ " إِذَا كَانَ فِي يَدِ الرَّجُلِ الْقُرْحَةُ - أَوِ الشَّيْءُ - قَالَ بِإِصْبَعِهِ هَكَذَا، ثُمَّ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ. تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا وَيَشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا یہ معمول تھا کہ ”جب کسی انسان کے (جسم یا) ہاتھ پر کوئی زخم یا کوئی تکلیف ہوتی تو آپ ﷺ اپنی انگلی مبارک (زمین پر رکھ کر) اس طرح اشارہ فرماتے اور پھر یہ کلمات ادا کرتے: «بِسْمِ اللَّهِ. تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا وَيَشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”اللہ کے نام کے ساتھ، ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے کسی کے لعابِ دہن کے ساتھ مل کر، تاکہ ہمارا مریض ہمارے پروردگار کے حکم سے شفا یاب ہو جائے۔““