مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4527
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا اشْتَكَى الْإِنْسَانُ ، قَالَ بِرِيقِهِ ، ثُمَّ قَالَ بِهِ فِي التُّرَابِ ، وَيَقُولُ : تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا معمولِ مبارک یہ تھا کہ ”جب کوئی انسان کسی تکلیف یا بیماری کی شکایت کرتا تو آپ ﷺ اپنی انگلی پر اپنا لعابِ دہن لگاتے، پھر اسے مٹی پر رکھ کر فرماتے: «تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے لعابِ دہن کی آمیزش سے، ہمارے پروردگار کے حکم سے ہمارے مریض کو شفا عطا کرتی ہے۔““