مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَخْبَرَنِي أَبُو جُحَيْفَةَ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَلِيٍّ : هَلْ عِنْدَكُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ سِوَى كِتَابِ اللهِ ؟ قَالَ : لَا وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ ، مَا عِنْدَنَا شَيْءٌ سِوَى كِتَابِ اللهِ ، إِلَّا أَنْ يُؤْتِيَ اللهُ رَجُلًا فَهْمًا فِي هَذَا الْقُرْآنِ ، وَمَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ قَالَ : الْعَقْلُ ، وَفَكَاكُ الْأَسِيرِ ، وَلَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ .
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”کیا آپ کے پاس اللہ کی کتاب کے علاوہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے (مختص) کوئی اور علم بھی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں، اس ذات کی قسم جس نے دانے کو شگافتہ کیا اور جان کو پیدا کیا! ہمارے پاس اللہ کی کتاب کے سوا کچھ نہیں ہے، سوائے اس فہم کے جو اللہ تعالیٰ کسی انسان کو قرآنِ کریم کے بارے میں عطا فرمائے، اور سوائے اس کے جو اس صحیفے میں درج ہے“، میں نے دریافت کیا: ”اس صحیفے میں کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”دیت (خون بہا) کے احکام، قیدیوں کو آزاد کرانے کا بیان اور یہ کہ کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔“