مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ رُمِيَ فِي أَكْحَلِهِ ، فَضَرَبَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خِبَاءً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ ، فَقَالَ سَعْدٌ : اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنَّ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَيَّ قِتَالًا قَوْمٌ كَذَّبُوا نَبِيَّكَ ، وَأَخْرَجُوهُ ، وَفَعَلُوا وَفَعَلُوا ، وَإِنِّي أَظُنُّ أَنْ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمُ ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ حَرْبًا فَأَبْقِنِي لَهُمْ ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَافْجُرْ هَذَا الْكَلْمَ ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِيهِ ، فَبَيْنَمَا هُوَ ذَاتَ لَيْلَةٍ إِذِ انْفَجَرَ كَلْمُهُ مِنْ لَبَّتِهِ ، وَإِلَى جَنْبِهِ أَهْلُ خِبَاءٍ ، فَسَالَ الدَّمُ حَتَّى دَخَلَ الْخِبَاءَ فَنَادَوْهُمْ : يَا أَهْلَ الْخِبَاءِ مَا هَذَا الَّذِي يَجِيئُنَا مِنْ قِبَلِكُمْ ؟ فَنَظَرُوا فَإِذَا سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ قَدِ انْفَجَرَ كَلْمُهُ مِنْ لَبَّتِهِ ، وَإِذَا لِدَمِهِ هَدِيرٌ وَدَوِيٌّ ، قَالَ : فَمَاتَ عَنْهُ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ (غزوہ خندق کے موقع پر) سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے بازو کی رگ میں تیر لگا، ”پس نبی کریم ﷺ نے ان کے لیے مسجد میں ایک خیمہ لگوا دیا تاکہ آپ ﷺ قریب ہی سے ان کی تیمارداری فرما سکیں“، تب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنَّ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَيَّ قِتَالًا قَوْمٌ كَذَّبُوا نَبِيَّكَ، وَأَخْرَجُوهُ، وَفَعَلُوا وَفَعَلُوا، وَإِنِّي أَظُنُّ أَنْ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ حَرْبًا فَأَبْقِنِي لَهُمْ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ وَضَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَافْجُرْ هَذَا الْكَلْمَ، وَاجْعَلْ مَوْتِي فِيهِ» ”اے اللہ! تو خوب جانتا ہے کہ جن لوگوں نے تیرے نبی کو جھٹلایا، انہیں (ان کے گھروں سے) نکالا اور جو کچھ (ظلم) انہوں نے کیے، ان سے جہاد کرنا مجھے دیگر تمام لوگوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ عزیز ہے۔ میرا گمان یہ ہے کہ تو نے ہمارے اور ان کے درمیان جنگ ختم کر دی ہے۔ اے اللہ! اگر ہمارے اور ان کے درمیان ابھی کچھ جنگ باقی ہے تو مجھے ان کے (مقابلے کے) لیے باقی رکھ، اور اگر تو نے جنگ کا خاتمہ فرما دیا ہے تو اس زخم کو جاری کر دے اور اسی کو میری موت کا ذریعہ بنا دے۔“ اسی اثنا میں ایک رات ان کا زخم سینے کے بالائی حصے سے اچانک پھٹ گیا، ان کے قریب ہی ایک اور خیمے والے بھی مقیم تھے، پس خون بہہ کر ان کے خیمے میں پہنچ گیا تو انہوں نے پکار کر کہا: اے خیمے والو! یہ کیا ہے جو تمہاری سمت سے ہماری طرف آ رہا ہے؟ جب انہوں نے دیکھا تو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا زخم ان کے حلق کے پاس سے پھٹ چکا تھا اور خون کے بہنے کی آواز اور گونج سنائی دے رہی تھی، راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی زخم کے باعث ان کی وفات ہو گئی۔