مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4471
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُهْدِيَتْ إِلَيْهِ هَدِيَّةٌ فِيهَا قِلَادَةُ جَزْعٍ ، فَقَالَ : لَأَدْفَعَنَّهَا إِلَى أَحَبِّ أَهْلِ الْبَيْتِ إِلَيَّ ، فَقَالَتِ النِّسَاءُ : ذَهَبَتْ بِهَا بِنْتُ أَبِي قُحَافَةَ ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ فَأَعْلَقَهَا فِي عُنُقِهَا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک ہدیہ پیش کیا گیا جس میں یمنی منکوں کا ایک ہار تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں یہ ہار اپنے اہل و عیال میں سے اس ہستی کو دوں گا جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے“، اس پر دیگر خواتین نے (آپس میں) کہا کہ یہ ہار تو اب ابوقحافہ کی بیٹی (سیدہ عائشہ) لے اڑیں گی، مگر رسول اللہ ﷺ نے سیدہ امامہ بنت زینب رضی اللہ عنہا کو طلب فرمایا اور وہ ہار ان کے گلے میں پہنا دیا۔