مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4470
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّجَاشِيَّ أَهْدَى إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَدِيَّةً فِيهَا خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ ، فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ ، فَأَخَذَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعُودٍ فَدَفَعَهُ إِلَى أُمَامَةَ كَالْمُعْرِضِ عَنْهَا ، فَقَالَ : تَحَلَّيْ بِهَذَا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ شاہِ نجاشی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک ہدیہ بھیجا جس میں سونے کی ایک انگوٹھی بھی شامل تھی جس میں حبشی نگینہ لگا ہوا تھا، رسول اللہ ﷺ نے اس (سونے کی انگوٹھی) کو ایک لکڑی کے ٹکڑے کے ذریعے (براہِ راست چھوئے بغیر) اٹھایا اور پھر اسے (اپنی نواسی) سیدہ امامہ رضی اللہ عنہا کو عطا فرما دیا جبکہ آپ ﷺ اس سے بے رغبتی اور اعراض کا اظہار فرما رہے تھے، اور ارشاد فرمایا: ”اسے بطور زیور پہن لو۔“