مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4464
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا رَمَى الْجَمْرَةَ وَذَبَحَ وَحَلَقَ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ .
ترجمہ
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ”نبی اکرم ﷺ جب جمرہ کو کنکریاں مار لیتے، قربانی کر لیتے اور سر کے بال منڈوا لیتے تو آپ ﷺ کے لیے (احرام کی پابندیوں میں سے) ہر چیز حلال ہو جاتی تھی سوائے عورتوں (کے ساتھ ازدواجی تعلق) کے۔“