مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4393
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، قَالَ : جَلَسَ رَجُلٌ بِفِنَاءِ حُجْرَةِ عَائِشَةَ ، فَجَعَلَ يَتَحَدَّثُ ، قَالَ : فَقَالَتْ عَائِشَةُ : لَوْلَا أَنِّي كُنْتُ أُسَبِّحُ لَقُلْتُ لَهُ : مَا كَانَ رَسُولُ اللهِ يَسْرُدُ الْحَدِيثَ كَسَرْدِكُمْ ، إِنَّمَا كَانَ حَدِيثُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصْلًا ، تَفْهَمُهُ الْقُلُوبُ .
ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے صحن میں بیٹھ کر (تیزی سے) باتیں کرنے لگا، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”اگر میں تسبیح (نماز یا ذکر) میں مشغول نہ ہوتی تو میں اس سے ضرور کہتی کہ رسول اللہ ﷺ تمہاری طرح اس تسلسل اور روانی کے ساتھ گفتگو نہیں فرماتے تھے، بلکہ رسول اللہ ﷺ کا کلام بالکل واضح اور نپا تلا ہوتا تھا جسے سننے والوں کے دل (خوب اچھی طرح) سمجھ لیتے تھے۔“