مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4391
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : طَيَّبْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِإِحْرَامِهِ ، وَطَيَّبْتُهُ لِإِحْلَالِهِ طِيبًا لَا يُشْبِهُ طِيبَكُمْ هَذَا ، يَعْنِي : لَيْسَ لَهُ بَقَاءٌ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان کے احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگائی اور ان کے احرام سے حلال ہونے کے وقت بھی ایسی خوشبو لگائی جو تمہاری اس (مروجہ) خوشبو کی طرح نہ تھی“، یعنی اس خوشبو کی تاثیر ایسی تھی جو (اپنے رنگ یا جرم کی صورت میں) دیر تک باقی رہنے والی نہیں تھی۔