مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ أَبَا مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيَّ حَجَّ ، فَدَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَتْ تَسْأَلُهُ عَنِ الشَّامِ ، وَعَنْ بَرْدِهَا ، فَجَعَلَ يُخْبِرُهَا ، فَقَالَتْ : كَيْفَ يَصْبِرُونَ عَلَى بَرْدِهَا ؟ فَقَالَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنَّهُمْ يَشْرَبُونَ شَرَابًا يُقَالُ لَهُ : الطِّلَاءُ ، فَقَالَتْ : صَدَقَ اللهُ وَبَلَّغَ حِبِّي ، سَمِعْتُ حِبِّي ، يَقُولُ : إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا .
قَالَتْ : وَكَيْفَ يَصْنَعُ النِّسَاءُ ؟ قَالَ : يَدْخُلْنَ الْحَمَّامَاتِ ، قَالَتْ : صَدَقَ اللهُ وَبَلَّغَ حِبِّي ، سَمِعْتُ حِبِّي ، يَقُولُ : مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثَوْبَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا لَمْ يَحْبُهَا مِنَ اللهِ سِتْرٌ .
محمد بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابو مسلم الخولانی رحمہ اللہ نے حج کیا اور نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو سیدہ ان سے ملک شام اور وہاں کی سردی کے بارے میں دریافت کرنے لگیں اور وہ انہیں اس کی تفصیلات بتانے لگے، سیدہ نے پوچھا کہ ”وہ لوگ اس قدر سردی پر صبر کیسے کرتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: اے ام المومنین! وہ ایک مشروب پیتے ہیں جسے «الطِّلَاءُ» ”پکا ہوا گاڑھا شربت“ کہا جاتا ہے، سیدہ نے فرمایا: ”اللہ نے سچ فرمایا اور میرے محبوب ﷺ نے حق پہنچا دیا، میں نے اپنے محبوب ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: «إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَشْرَبُونَ الْخَمْرَ، يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا» ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے اور اس کا نام بدل کر اسے کچھ اور نام دیں گے“، پھر سیدہ نے دریافت کیا کہ ”وہاں کی عورتیں کیا کرتی ہیں؟“ انہوں نے عرض کی: وہ عوامی حماموں میں داخل ہوتی ہیں، تو سیدہ نے فرمایا: ”اللہ نے سچ فرمایا اور میرے محبوب ﷺ نے حق پہنچا دیا، میں نے اپنے محبوب ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: «مَا مِنِ امْرَأَةٍ تَضَعُ ثَوْبَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِلَّا لَمْ يَحْبُهَا مِنَ اللَّهِ سِتْرٌ» ”جو عورت بھی اپنے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے، تو اللہ تعالیٰ اس سے اپنی دی ہوئی پردہ پوشی کا انعام ختم فرما دیتا ہے“۔“