مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرِّفَاعِيُّ الْأَصَمُّ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ : صَلَّى أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي رِفَاعَةَ هَاهُنَا ، فَأَمَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ أَنْ يُؤَذِّنَ ، فَصَلَّى بِهِمُ الصُّبْحَ ، فَلَمَّا أَنْ فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ ، فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى بِأَصْحَابِهِ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَمَلٍ يُخْزِينِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غِنًى يُطْغِينِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَمْرٍ يُلْهِينِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فَقْرٍ يُنْسِينِي .
الجعد ابوعثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہاں بنو رفاعہ کی مسجد میں نماز پڑھی، انہوں نے اپنے ساتھیوں میں سے ایک شخص کو اذان دینے کا حکم دیا اور انہیں صبح کی نماز پڑھائی، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے اصحاب کو نماز پڑھاتے تو (فراغت کے بعد) لوگوں کی طرف رخِ انور کر کے یہ دعا فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَمَلٍ يُخْزِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غِنًى يُطْغِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ صَاحِبٍ يُرْدِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ أَمْرٍ يُلْهِينِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ فَقْرٍ يُنْسِينِي» ”اے اللہ! میں ایسے عمل سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے رسوا کر دے، اے اللہ! میں ایسی مالداری سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے سرکش بنا دے، اے اللہ! میں ایسے ساتھی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے ہلاکت میں ڈال دے، اے اللہ! میں ایسے کام سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے (حق سے) غافل کر دے، اور اے اللہ! میں ایسی تنگدستی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے (فرائض و احکام) بھلا دے۔“