❮
❯
حدیث نمبر: 4348
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ قَالَ : قَدِمَ أَنَسٌ الْكُوفَةَ قَالَ : فَأَتَاهُ النَّاسُ فَقَالُوا : حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : وَهُوَ يَقُولُ : إِلَيْكُمْ عَنِّي أَيُّهَا النَّاسُ حَتَّى أَلْجَئُوهُ إِلَى حَائِطِ الْقَصْرِ ، ثُمَّ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا ، أَيُّهَا النَّاسُ انْصَرِفُوا عَنِّي ، فَانْصَرَفُوا .
ترجمہ

ابو طلحہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے تو لوگ ان کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے کہ آپ ہمیں وہ ارشادات سنائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے خود سماعت فرمائے ہیں، اس دوران وہ لوگوں کے ہجوم کی وجہ سے فرما رہے تھے: «إِلَيْكُمْ عَنِّي، أَيُّهَا النَّاسُ» ”اے لوگو! مجھ سے دور ہو جاؤ“، یہاں تک کہ لوگوں نے (دباؤ ڈال کر) انہیں محل کی دیوار کے ساتھ لگا دیا، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! اگر تم وہ حقائق جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم یقیناً ہنستے کم اور روتے زیادہ، اے لوگو! اب میرے پاس سے واپس چلے جاؤ“، چنانچہ وہ لوگ واپس چلے گئے۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 4348
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6120، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2313، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7447، 9294، 9537، 27259، 9826، 10150، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8765، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4332»