مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرٍ فِي بَلْهُجَيْمٍ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ أَبِي عُمَارَةَ الْجَرْمِيُّ ، حَدَّثَنَا زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ دَارًا مِنْ دُورِ بَنِي النَّجَّارِ ، فَخَرَجَ إِلَيْنَا مُنْتَقِعًا لَوْنُهُ ، فَقَالَ : مَنْ أَهْلُ هَذِهِ الْقُبُورِ ؟ قَالُوا : قُبُورٌ ، مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، قَالَ : ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا ، فَقَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ رَأَيْتُ أَبْدَانَهُمْ كَيْفَ يُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے، آپ ﷺ بنو نجار کے گھروں میں سے ایک گھر میں داخل ہوئے، پھر جب آپ ﷺ ہمارے پاس باہر تشریف لائے تو آپ ﷺ کا رنگِ مبارک (شدتِ تاثر سے) بدلا ہوا تھا، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”ان قبروں والے کون لوگ ہیں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جو زمانہ جاہلیت میں فوت ہوئے تھے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، پس اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! یقیناً میں نے ان کے اجسام کو دیکھا کہ انہیں ان کی قبروں میں کس طرح عذاب دیا جا رہا ہے۔“