مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4299
حَدَّثَنَا أَبُو الْجَهْمِ الْأَزْرَقُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ ، عَنْ زِيَادٍ النُّمَيْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : أَتَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَجَرَةً ، فَهَزَّهَا حَتَّى تَسَاقَطَ مِنْ وَرَقِهَا مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَتَسَاقَطَ ، ثُمَّ قَالَ : الْأَوْجَاعُ وَالْمُصِيبَاتُ أَسْرَعُ فِي ذُنُوبِ ابْنِ آدَمَ مِنِّي فِي هَذِهِ الشَّجَرَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک درخت کے پاس تشریف لائے اور اسے (پکڑ کر) حرکت دی یہاں تک کہ اس کے اتنے پتے جھڑ گئے جتنے اللہ تبارک و تعالیٰ نے چاہا کہ جھڑ جائیں، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تکالیف اور مصائب ابن آدم کے گناہوں کو (جھاڑنے اور مٹانے میں) اس سے کہیں زیادہ تیز رفتار ہیں جتنا کہ میں اس وقت اس درخت کو (ہلا کر پتے جھاڑنے میں) تیز ہوں۔“