مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 430
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ يَزِيدَ السَّعْدِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا صَفَرَ ، وَلَا هَامَةَ ، وَلَا يُعْدِي صَحِيحًا سَقِيمٌ ، قَالَ : فَقُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، سَمِعَتْهُ أُذُنَايَ ، وَأَبْصَرَتْهُ عَيْنَايَ .
ترجمہ
ثعلبہ بن یزید السعدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَا صَفَرَ، وَلَا هَامَةَ، وَلَا يُعْدِي صَحِيحًا سَقِيمٌ» ”صفر (کے مہینے کی نحوست) کی کوئی حقیقت نہیں ہے، نہ ہامہ (نامی پرندے سے بدشگونی لینا) درست ہے اور نہ ہی کوئی بیمار (بذاتِ خود) تندرست کو بیمار کرتا ہے۔“ ثعلبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: کیا آپ نے یہ خود سنا ہے؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں! میرے دونوں کانوں نے اسے سنا اور میری دونوں آنکھوں نے انہیں (یہ ارشاد فرماتے ہوئے) دیکھا ہے۔“