❮
❯
حدیث نمبر: 429
وَبِهِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ : إِنَّ فِي الْجَنَّةِ سُوقًا مَا فِيهِ بَيْعٌ وَلَا شِرَاءٌ إِلَّا الصُّوَرُ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ ، فَإِذَا اشْتَهَى الرَّجُلُ صُورَةً دَخَلَهَا ، قَالَ : وَفِيهَا مَجْمَعٌ لِلْحُورِ الْعِينِ ، قَالَ : يَرْفَعْنَ أَصْوَاتًا لَمْ تَسْمَعِ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِهَا ، قَالَ : يَقُلْنَ : نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيدُ ، وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ ، وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ ، طُوبَى لِمَنْ كَانَ لَنَا وَكُنَّا لَهُ .
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں خرید و فروخت کا کوئی معاملہ نہیں ہوگا سوائے مردوں اور عورتوں کی مختلف صورتوں کے، چنانچہ جب کوئی شخص کسی صورت (شکل و شباہت) کی خواہش کرے گا تو وہ اسی میں داخل ہو جائے گا (یعنی ویسا ہی حسین بن جائے گا)“، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہاں آہو چشم حوروں کا ایک مرکز ہوگا“، فرمایا: ”وہ ایسی بلند اور سریلی آوازوں میں نغمہ سرائی کریں گی کہ مخلوق نے کبھی ان جیسی آوازیں نہیں سنی ہوں گی“، فرمایا کہ وہ کہیں گی: «نَحْنُ الْخَالِدَاتُ فَلَا نَبِيدُ، وَنَحْنُ النَّاعِمَاتُ فَلَا نَبْأَسُ، وَنَحْنُ الرَّاضِيَاتُ فَلَا نَسْخَطُ، طُوبَى لِمَنْ كَانَ لَنَا، وَكُنَّا لَهُ» ”ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی فنا نہیں ہوں گی، ہم ناز و نعمت والی ہیں کبھی تنگی و تکلیف نہیں دیکھیں گی، ہم راضی رہنے والیاں ہیں کبھی ناراض نہیں ہوں گی، مبارک باد ہے اس کے لیے جو ہمارے لیے ہے اور ہم اس کے لیے ہیں۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه / حدیث: 429
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: مضى الكلام عليه [برقم/ 268]»
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 2550، وعبد الله بن أحمد فى (زوائد المسند) برقم: 1343، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) برقم: 36677، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 424»