مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4295
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا شُبَيْلُ بْنُ عَزْرَةَ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَقَتَادَةُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَحَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَثَلُ الْجَلِيسِ الصَّالِحِ مَثَلُ الْعَطَّارِ ، إِنْ أَصَابَكَ مِنْهُ ، وَإِلَّا أَصَابَكَ مِنْ رِيحِهِ ، وَمَثَلُ الْجَلِيسِ السَّوْءِ مَثَلُ الْقَيْنِ ، إِنْ أَصَابَكَ مِنْهُ ، وَإِلَّا أَصَابَكَ مِنْ دُخَانِهِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نیک ہم نشین کی مثال عطر فروش کی سی ہے، اگر تمہیں اس (کے عطر) سے کچھ حاصل ہو جائے تو بہتر، ورنہ اس کی خوشبو تو تمہیں پہنچ ہی جائے گی، اور برے ہم نشین کی مثال لوہار کی مانند ہے، اگر اس (کی چنگاری یا تپش) سے تمہیں کچھ پہنچ جائے (تو برا ہے) ورنہ اس کا دھواں تو تمہیں پہنچ کر ہی رہے گا“۔