مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4289
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَنْظَلَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيَنْحَنِي بَعْضُنَا لِبَعْضٍ إِذَا الْتَقَيْنَا ؟ قَالَ : لَا ، قُلْتُ : فَيَلْتَزِمُ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَيُصَافِحُ بَعْضُنَا بَعْضًا ؟ قَالَ : نَعَمْ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملیں تو کیا ہم میں سے کوئی دوسرے کے سامنے (تعظیماً) جھکے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں“، پھر عرض کیا گیا: ”تو کیا ہم ایک دوسرے سے بغل گیر ہوں (یعنی معانقہ کریں)؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں“، پھر پوچھا گیا: ”تو کیا ہم ایک دوسرے سے مصافحہ کریں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں“۔