مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4287
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ حَنْظَلَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيَنْحَنِي بَعْضُنَا لِبَعْضٍ إِذَا الْتَقَيْنَا ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَيَلْتَزِمُ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ : فَيُصَافِحُ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ ؟ قَالَ : تَصَافَحُوا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! کیا جب ہم میں سے کوئی اپنے کسی بھائی یا دوست سے ملے تو وہ اس کے سامنے (تعظیماً) جھکے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں،“ عرض کیا گیا: ”تو کیا وہ ایک دوسرے سے بغل گیر ہو؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں،“ پھر عرض کیا گیا: ”تو کیا وہ ایک دوسرے سے مصافحہ کرے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، تم آپس میں مصافحہ کیا کرو۔“