مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4260
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا ، وَيُمْسِي كَافِرًا ، وَيُصْبِحُ كَافِرًا ، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا ، وَيَبِيعُ قَوْمٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا يَسِيرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”قیامت سے قبل تاریک رات کے سیاہ ٹکڑوں جیسے (سخت اور ہولناک) فتنے رونما ہوں گے، (ان فتنوں کی کثرت کا یہ عالم ہوگا کہ) آدمی صبح کے وقت مومن ہوگا اور شام تک کافر ہو جائے گا، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح تک کفر اختیار کر لے گا، اور لوگ اپنے دین کو دنیا کے تھوڑے سے مال و متاع کے بدلے فروخت کر دیں گے۔“