مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4259
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ صَاحِبٌ لَنَا ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ ابْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا ، فَعَلَى الْبَادِئِ حَتَّى يَعْتَدِيَ الْمَظْلُومُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آپس میں ایک دوسرے کو گالی گلوچ کرنے والے جو کچھ بھی کہیں، اس کا تمام تر وبال (گناہ) پہل کرنے والے پر ہی ہوتا ہے، جب تک کہ مظلوم (بدلہ لینے میں اپنی حد سے) تجاوز نہ کر جائے۔“