مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي رَجُلَانِ مِنْ أَهْلِ حَرَّانَ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ ، وَكَانَا عِنْدِي ثِقَةٌ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا مِنْ مُعَمَّرٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِلَّا دَفَعَ اللهُ عَنْهُ أَنْوَاعَ الْبَلَاءِ : الْجُنُونِ ، وَالْجُذَامِ ، وَالْبَرَصِ ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ هَوَّنَ اللهُ عَلَيْهِ الْحِسَابَ ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللهُ الْإِنَابَةَ إِلَى اللهِ بِمَا يُحِبُّ اللهُ ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ اللهُ وَأَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ كُتِبَتْ حَسَنَاتُهُ وَمُحِيَتْ سَيِّئَاتُهُ ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ ، وَكَانَ أَسِيرَ اللهِ فِي أَرْضِهِ ، وَشُفِّعَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس کسی معمر شخص کو حالتِ اسلام میں چالیس سال کی عمر نصیب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے مختلف اقسام کی بلائیں یعنی جنون، کوڑھ اور برص دور فرما دیتا ہے، پھر جب وہ پچاس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر حساب میں آسانی فرما دیتا ہے، جب وہ ساٹھ سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع کرنے اور ان اعمال کی توفیق عطا فرماتا ہے جو اللہ کو محبوب ہیں، پھر جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ خود بھی اس سے محبت فرماتا ہے اور آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، جب وہ اسی سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کی برائیاں مٹا دی جاتی ہیں، اور جب وہ نوے سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے، وہ زمین پر اللہ کا قیدی (یعنی اس کی خصوصی امان و رحمت میں) ہوتا ہے اور اسے اس کے گھر والوں کے حق میں سفارش کا حق عطا کر دیا جاتا ہے“۔