مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْأَشْعَثِ ، أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ صَدَقَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْيَشْكُرِيُّ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، فَقُلْنَا لَهُ : حَدِّثْنَا حَدِيثًا يَنْفَعُنَا اللهُ بِهِ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ وَلَا دَيْنَ عَلَيْهِ فَلْيَفْعَلْ ، فَإِنِّي رَأَيْتُ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُتِيَ بِجِنَازَة رَجُلٍ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ ، فَقَالَ : لَا أُصَلِّي عَلَيْهِ حَتَّى تَضْمَنُوا دَيْنَهُ ، فَإِنَّ صَلَاتِي عَلَيْهِ تَنْفَعُهُ ، فَلَمْ يَضْمَنُوا دَيْنَهُ ، وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ ، وَقَالَ : إِنَّهُ مُرْتَهَنٌ فِي قَبْرِهِ .
عیسیٰ بن صدقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ہمراہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ہم نے ان سے عرض کی کہ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیے جس سے اللہ تعالیٰ ہمیں نفع پہنچائے، تو میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”تم میں سے جو اس بات کی قدرت رکھتا ہو کہ وہ اس حال میں فوت ہو کہ اس پر کسی کا قرض نہ ہو تو اسے ضرور ایسا کرنا چاہیے، کیونکہ میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ کے پاس ایک شخص کا جنازہ لایا گیا جس پر قرض تھا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اس پر اس وقت تک نماز نہیں پڑھوں گا جب تک کہ تم اس کے قرض کی ضمانت نہ دے دو، کیونکہ میرا اس پر نماز پڑھنا اس کے لیے نفع بخش ہے“، چنانچہ جب لوگوں نے اس کے قرض کی ضمانت نہ دی تو آپ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی اور ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ اپنی قبر میں (قرض کے بدلے) مرہون (گروی یا مقید) ہے“۔“