مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 423
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : لَمَّا مَاتَ أَبُو طَالِبٍ ، أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الضَّالَّ مَاتَ ، فَقَالَ : اذْهَبْ فَوَارِهِ ، وَلَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي ، فَفَعَلْتُ الَّذِي أَمَرَنِي بِهِ ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ ، فَقَالَ لِي : اغْتَسِلْ ، وَعَلَّمَنِي دَعَوَاتٍ ، هُنَّ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ حُمْرِ النَّعَمِ .
ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب کی وفات ہوئی تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”آپ کے بوڑھے اور گمراہ چچا انتقال کر گئے ہیں“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جاؤ اور انہیں دفن کر دو اور جب تک میرے پاس دوبارہ نہ آ جاؤ کوئی دوسرا کام نہ کرنا“، چنانچہ میں نے ویسا ہی کیا جیسا آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تھا، پھر میں دوبارہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”غسل کر لو“، اور مجھے چند ایسی دعائیں سکھائیں جو مجھے سرخ اونٹوں کی دولت سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔