مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 422
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا ، يَقُولُ : مَا سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ أَبَوَيْهِ لِأَحَدٍ ، إِلَّا سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، فَإِنِّي سَمِعْتُهُ يَقُولُ يَوْمَ أُحُدٍ : ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی اور شخص کے لیے اپنے والدین کو (بطورِ فدیہ) یکجا کرتے ہوئے نہیں سنا، میں نے احد کے دن آپ ﷺ کو ان سے یہ فرماتے ہوئے سنا: «ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي» ”تیر چلاؤ، تم پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔““