مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4189
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ زَيْدًا ، وَجَعْفَرًا ، وَعَبْدَ اللهِ بْنَ رَوَاحَةَ ، فَدَفَعَ الرَّايَةَ إِلَى زَيْدٍ ، قَالَ : فَإِنْ أُصِيبُوا جَمِيعًا ؟ قَالَ : قَالَ أَنَسٌ : فَنَعَاهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّاسِ قَبْلَ أَنْ يَجِيءَ الْخَبَرُ ، قَالَ : أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَهَا جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَهَا عَبْدُ اللهِ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَ الرَّايَةَ بَعْدُ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قَالَ : فَجَعَلَ يُحَدِّثُ النَّاسَ وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زید، جعفر اور عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہم کو روانہ کیا اور جھنڈا زید رضی اللہ عنہ کو دیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے خبر پہنچنے سے پہلے ہی لوگوں کو ان کی شہادت کی اطلاع دی اور فرمایا: ”جھنڈا زید نے لیا اور شہید ہوئے، پھر جعفر نے لیا اور شہید ہوئے، پھر عبداللہ بن رواحہ نے لیا اور شہید ہوئے، پھر ان کے بعد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے جھنڈا سنبھالا۔“ آپ ﷺ یہ بیان فرما رہے تھے اور آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔