مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4154
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا ، قَالَ : فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ : أَهَلَّ بِالْحَجِّ ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَنَسٍ ، فَقَالَ : مَا تَعُدُّونَنَا إِلَّا صِبْيَانًا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے حج اور عمرہ دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھا اور تلبیہ پکارا“، بکر بن عبداللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”آپ ﷺ نے (صرف) حج کا تلبیہ پکارا تھا“، پھر جب میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ قول سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو بتایا تو انہوں نے (اظہارِ تعجب کے طور پر) فرمایا کہ ”تم لوگ ہمیں محض بچے ہی سمجھتے ہو“۔