مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَدْعُوَهُ ، وَقَدْ جَعَلَ لَهُ طَعَامًا ، قَالَ : فَأَقْبَلْتُ وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ النَّاسِ ، قَالَ : فَنَظَرَ إِلَيَّ فَاسْتَحْيَيْتُ ، فَقُلْتُ : أَجِبْ أَبَا طَلْحَةَ ، فَقَالَ لِلنَّاسِ : قُومُوا ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَةَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا صَنَعْتُ شَيْئًا لَكَ ، قَالَ : فَمَسَحَهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا فِيهَا بِالْبَرَكَةِ ، فَقَالَ : أَدْخِلْ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِي عَشَرَةً ، قَالَ : كُلُوا ، فَأَخْرَجَ شَيْئًا بَيْنَ أَصَابِعِهِ ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، وَخَرَجُوا ، وَقَالَ : أَدْخِلْ عَشَرَةً ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، وَخَرَجُوا ، فَمَا زَالَ يُدْخِلُ الرَّجُلُ عَشَرَةً وَيُخْرِجُ عَشَرَةً حَتَّى لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَ فَأَكَلَ حَتَّى شَبِعَ ، قَالَ : ثُمَّ هَيَّأَهَا فَإِذَا هِيَ مِثْلُهَا حِينَ أَكَلُوا مِنْهَا .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے مجھے رسول اللہ ﷺ کو دعوت دینے کے لیے بھیجا جبکہ انہوں نے آپ ﷺ کے لیے کچھ کھانا تیار کر رکھا تھا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں جب حاضر ہوا تو رسول اللہ ﷺ لوگوں کے ہمراہ تشریف فرما تھے، آپ ﷺ نے میری طرف دیکھا تو مجھے حیا آ گئی، پھر میں نے عرض کیا کہ ”سیدنا ابو طلحہ (رضی اللہ عنہ) کی دعوت قبول فرمائیں“، تو آپ ﷺ نے لوگوں سے فرمایا: ”اٹھ کھڑے ہو“، (یہ دیکھ کر) سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے تو محض آپ کے لیے ہی کچھ (کھانا) تیار کیا تھا“، تب رسول اللہ ﷺ نے اس کھانے پر اپنا دستِ مبارک پھیرا اور اس میں برکت کی دعا فرمائی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ میں سے دس آدمیوں کو اندر بلاؤ“، اور ان سے فرمایا: ”تم سب کھاؤ“، پھر آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کے درمیان سے کچھ (کھانا) نکالا تو ان سب نے سیر ہو کر کھانا کھایا اور باہر تشریف لے گئے، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”مزید دس افراد کو اندر لے آؤ“، تو انہوں نے بھی سیر ہو کر کھانا کھایا اور باہر تشریف لے گئے، اسی طرح آپ ﷺ مسلسل دس دس آدمیوں کو اندر بلاتے اور وہ کھا کر باہر تشریف لے جاتے رہے یہاں تک کہ ان میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ بچا جو اندر داخل ہو کر سیر ہو کر کھا نہ چکا ہو، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے اس کھانے کو درست کیا تو وہ اتنا ہی تھا جتنا اس وقت تھا جب انہوں نے اس میں سے کھانا شروع کیا تھا۔