مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4128
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ أَحَدَنَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ بِالشَّيْءِ الَّذِي لَأَنْ يَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَيَنْقَطِعَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : تِلْكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جب ہم میں سے کوئی اپنے دل میں ایسی (وسوسہ انگیز) بات محسوس کرتا ہے کہ آسمان سے گر کر ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا اس کے نزدیک اس بات کو زبان پر لانے سے زیادہ پسندیدہ ہو (تو اس کی کیا حقیقت ہے)؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ تو عین خالص ایمان ہے۔“