مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4122
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَاتَ فُلَانٌ ، قَالَ : أَلَيْسَ كَانَ مَعَنَا آنِفًا ؟ قَالُوا : بَلَى ، قَالَ : سُبْحَانَ اللهِ ، كَأَنَّهَا إِخْذَةٌ عَلَى غَضَبٍ ، الْمَحْرُومُ مَنْ حُرِمَ وَصِيَّتَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے کہ ایک شخص نے آ کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! فلاں شخص فوت ہو گیا ہے“، آپ ﷺ نے (تعجب سے) دریافت فرمایا: ”کیا وہ ابھی تھوڑی دیر پہلے ہمارے ساتھ موجود نہیں تھا؟“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”جی ہاں (وہ ہمارے ساتھ ہی تھا)“، آپ ﷺ نے فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے، یہ (موت) تو ایسی ہی ہے جیسے غصے کی حالت میں اچانک پکڑ لیا گیا ہو، درحقیقت محروم وہ شخص ہے جو اپنی وصیت کرنے (اور اس کے اجر و ثواب) سے محروم رہ گیا۔“