مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4073
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ : عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَمَّتَ ، أَوْ قَالَ : فَسَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَتَرَكَ الْآخَرَ ، فَقِيلَ : هُمَا رَجُلَانِ عَطَسَا ، فَشَمَّتَّ ، أَوْ فَسَمَّتَّ أَحَدَهُمَا وَتَرَكْتَ الْآخَرَ ؟ قَالَ : إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللهَ ، وَإِنَّ هَذَا لَمْ يَحْمَدِ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے ایک کی چھینک کا جواب دیا اور دوسرے کو چھوڑ دیا، پس عرض کیا گیا: ”وہ دو آدمی تھے جنہیں چھینک آئی، آپ ﷺ نے ایک کی چھینک کا جواب دیا اور دوسرے کو (بغیر جواب دیے) چھوڑ دیا؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس شخص نے اللہ کی حمد بیان کی تھی اور اس نے اللہ عزوجل کی حمد بیان نہیں کی تھی۔“