مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4056
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي جِنَازَةٍ ، فَرَأَى نِسْوَةً ، فَقَالَ : أَتَحْمِلْنَهُ ؟ قَالَ : أَتَدْفِنَّهُ ؟ قُلْنَ : لَا ، قَالَ : فَارْجِعْنَ مَأْزُورَاتٍ غَيْرَ مَأْجُورَاتٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ ایک جنازے میں نکلے تو آپ ﷺ نے چند عورتوں کو دیکھا اور ان سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اسے (جنازے کو) اٹھاؤ گی؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اسے دفن کرو گی؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں۔ تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر تم گناہ کا بوجھ سمیٹ کر واپس لوٹ جاؤ، تمہیں کوئی اجر نہیں ملے گا۔“