مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4032
سَهْلٌ أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ أَنَسٍ
1277 - ( 4033 4032 ) - حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ بُكَيْرٍ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ سَهْلٍ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنَّا فِي بَيْتٍ فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَابِ الْبَيْتِ ، فَقَالَ : الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ ، وَلِي عَلَيْكُمْ حَقٌّ ، وَلَهُمْ عَلَيْكُمْ مِثْلُهُ مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا : إِذَا اسْتُرْحِمُوا رَحِمُوا ، وَإِذَا حَكَمُوا عَدَلُوا ، وَإِذَا عَاهَدُوا وَفَوْا ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ ، وَالْمَلَائِكَةِ ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک گھر میں موجود تھے تو رسول اللہ ﷺ مکان کے دروازے پر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے، اور تمہارے ذمے ان کا حق ہے اور ان پر تمہارا بھی ویسا ہی حق واجب ہے جب تک وہ تین کام کرتے رہیں: جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو وہ رحم کریں، جب فیصلہ کریں تو عدل و انصاف سے کام لیں، اور جب عہد و پیماں کریں تو اسے پورا کریں۔ پس ان میں سے جو شخص ایسا نہ کرے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہو“۔