مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4031
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْقُنُوتِ ؟ فَقَالَ : قَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ ، كَانَ بَعَثَ يَوْمًا سَبْعِينَ رَجُلًا إِلَى قَوْمٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ ، قَالَ : وَقَوْمٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ كَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدٌ ، فَقَتَلَهُمُ الْمُشْرِكُونَ الَّذِينَ كَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَهْدٌ ، فَقَنَتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهْرًا يَدْعُو عَلَيْهِمْ .
ترجمہ
عاصم الاحول رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں قنوت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ماہ تک رکوع کے بعد قنوت فرمائی تھی“، دراصل آپ ﷺ نے ایک مرتبہ ستر قاریوں کو مشرکین کی ایک قوم کی طرف روانہ فرمایا تھا، اور وہ مشرکین کی ایسی قوم تھی جن کے اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان (صلح کا) معاہدہ تھا، لیکن ان مشرکین نے جن کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کا معاہدہ تھا، ان صحابہ کو شہید کر دیا، ”چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ماہ تک قنوت فرمائی جس میں آپ ﷺ ان کے خلاف بددعا فرماتے رہے“۔