مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ الزُّبَيْرِ هَمَّ بِعَرِيفِ الْأَنْصَارِ لِيَقْتُلَهُ ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : اسْتَوْصُوا بِالْأَنْصَارِ خَيْرًا وَمَعْرُوفًا ، اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ، قَالَ : فَنَزَلَ مُصْعَبٌ مِنْ سَرِيرِهِ عَلَى بِسَاطِهِ ، وَأَلْزَقَ جِلْدَهُ ، أَوْ خَدَّهُ عَلَيْهِ ، أَوْ قَالَ : تَمَعَّكَ ، وَقَالَ : أَمْرُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الرَّأْسِ وَالْعَيْنَيْنِ ، أَمْرُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الرَّأْسِ وَالْعَيْنَيْنِ ، فَتَرَكَهُ .
علی بن زید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مصعب بن زبیر رحمہ اللہ نے انصار کے ایک نگران کو قتل کرنے کا ارادہ کیا، تو ان کے پاس سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «اسْتَوْصُوا بِالْأَنْصَارِ خَيْرًا وَمَعْرُوفًا، اقْبَلُوا مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ» ”انصار کے بارے میں میری خیر اور بھلائی کی وصیت قبول کرو، ان کے نیکوکار کی نیکی کو قبول کرو اور ان کے خطا کار سے درگزر کرو۔“ راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر مصعب بن زبیر رحمہ اللہ اپنے تخت سے نیچے قالین پر اتر آئے اور اپنا رخسار زمین سے مس کیا -یا اسے خاک آلود کیا- اور پکار اٹھے: ”نبی کریم ﷺ کا حکم سر آنکھوں پر، نبی کریم ﷺ کا حکم سر آنکھوں پر“، چنانچہ انہوں نے اس شخص کو چھوڑ دیا۔