مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ - أَوْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّادٍ - عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : صَعِدَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَخَطَبَ ، ثُمَّ قَامَ إِلَيْهِ الْأَشْعَثُ ، فَقَالَ : غَلَبَتْنَا عَلَيْكَ هَذِهِ الْحُمَيْرَاءُ ، فَقَالَ : مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ هَؤُلَاءِ الضَّيَاطِرَةِ ، يَتَخَلَّفُ أَحَدُهُمْ يَتَقَلَّبُ عَلَى حَشَايَاهُ ، وَهَؤُلَاءِ يُهَجِّرُونَ إِلَى ذِكْرِ اللهِ ، إِنْ طَرَدْتُهُمْ إِنِّي إِذًا لَمِنَ الظَّالِمِينَ ، أَمَا وَاللهِ لَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ : لَيَضْرِبُنَّكُمْ عَلَى الدِّينِ عَوْدًا ، كَمَا ضَرَبْتُمُوهُمْ عَلَيْهِ بَدْءًا .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے اور خطبہ دیا، پھر سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ ان کی طرف کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”ان سرخ فام لوگوں (غیر عربوں) نے آپ کے پاس ہمیں مغلوب کر دیا ہے“، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان بھاری بھرکم اور سست لوگوں کے معاملے میں میرا عذر کون قبول کرے گا؟ ان میں سے کوئی پیچھے رہ جاتا ہے اور اپنے نرم بچھونوں پر کروٹیں بدلتا رہتا ہے، جبکہ یہ لوگ اللہ کے ذکر کی طرف سویرے ہی لپکتے ہیں، اگر میں انہیں دھتکار دوں تو تب میں یقیناً ظالموں میں سے ہو جاؤں گا، خبردار! اللہ کی قسم میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «لَيَضْرِبَنَّكُمْ عَلَى الدِّينِ عَوْدًا، كَمَا ضَرَبْتُمُوهُمْ عَلَيْهِ بَدْءًا» ”یہ لوگ دین کی خاطر تم سے دوبارہ ویسے ہی قتال کریں گے جیسا کہ تم نے ابتدا میں ان سے دین کے لیے قتال کیا تھا۔“