مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3928
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : ضَحَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ ، قَالَ أَنَسٌ : فَأَنَا أُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ .
ترجمہ
عبد العزیز بن صہیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے دو چتکبرے (سفید و سیاہ) مینڈھوں کی قربانی فرمائی“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”چنانچہ میں بھی دو مینڈھوں کی قربانی کرتا ہوں۔“