مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ نَصْرَانِيًّا فَأَسْلَمَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَقَرَأَ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ ، قَالَ : فَكَانَ يَكْتُبُ لِنَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فَعَادَ نَصْرَانِيًّا فَكَانَ يَقُولُ : مَا أَرَى يُحْسِنُ مُحَمَّدٌ إِلَّا مَا كُنْتُ أَكْتُبُ لَهُ ، فَأَمَاتَهُ اللهُ فَأَقْبَرُوهُ ، فَأَصْبَحَ قَدْ لَفَظَتْهُ الْأَرْضُ ، قَالُوا هَذَا عَمَلُ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ ، إِنَّمَا لَمْ يَرْضَ دِينَهُمْ نَبَشُوا عَنْ صَاحِبِنَا ، فَأَتَوْهُ ، قَالَ : فَحَفَرُوا لَهُ فَأَعْمَقُوا فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْهُ الْأَرْضُ ، فَقَالُوا : هَذَا عَمَلُ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ ، نَبَشُوا عَنْ صَاحِبِنَا فَأَلْقَوْهُ ، قَالَ : فَحَفَرُوا لَهُ فَأَعْمَقُوا فِي الْأَرْضِ مَا اسْتَطَاعُوا ، فَأَصْبَحَ وَقَدْ لَفَظَتْهُ الْأَرْضُ ، فَعَلِمُوا أَنَّهُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ وَأَنَّهُ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ، فَأَلْقَوْهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نصرانی شخص رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مسلمان ہوا، اس نے سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران پڑھیں اور نبی کریم ﷺ کے لیے لکھا کرتا تھا۔ پھر وہ دوبارہ نصرانی ہوگیا اور کہنے لگا: ”محمد (ﷺ) صرف وہی جانتے ہیں جو میں ان کے لیے لکھتا تھا۔“ اللہ تعالیٰ نے اسے موت دی اور لوگوں نے اسے دفن کیا، مگر صبح زمین نے اسے باہر پھینک دیا۔ نصرانیوں نے کہا: ”محمد اور ان کے ساتھیوں نے اسے قبر سے نکال پھینکا ہے، کیونکہ یہ ان کا دین چھوڑ کر بھاگ آیا تھا۔“ چنانچہ انہوں نے اس کے لیے زیادہ گہری قبر کھودی، لیکن اگلی صبح زمین نے اسے پھر باہر پھینک دیا۔ انہوں نے دوبارہ وہی الزام لگایا اور اسے مزید گہرا دفن کیا، مگر زمین نے تیسری مرتبہ بھی اسے باہر پھینک دیا۔ تب انہیں یقین ہوگیا کہ یہ انسانوں کا کام نہیں، چنانچہ انہوں نے اسے یوں ہی چھوڑ دیا۔