مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ مَوْلَى عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ نَهَرٍ يُغْتَسَلُ مِنْهُ خَمْسَ مَرَّاتٍ ، فَمَا عَسَى أَنْ يَبْقَيَنَّ عَلَيْهِ مِنْ دَرَنِهِ ؟ يَقُومُ إِلَى الْوُضُوءِ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ فَتَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَسَّ بِهَا يَدَيْهِ ، وَيُمَضْمِضُ فَتَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا لِسَانُهُ ، ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ فَتَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ نَظَرَتْ بِهَا عَيْنَاهُ ، ثُمَّ يَمْسَحُ رَأْسَهُ فَتَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ سَمِعَتْ بِهَا أُذُنَاهُ ، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ فَتَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَشَتْ بِهَا قَدَمَاهُ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کی مثال اس نہر جیسی ہے جس میں کوئی شخص دن میں پانچ مرتبہ غسل کرے، تو کیا اس (کے بدن) پر کچھ میل کچیل باقی رہ سکتا ہے؟ (اسی طرح جب مؤمن) وضو کے لیے کھڑا ہوتا ہے اور اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھوں سے چھو کر کی گئی ہر خطا جھڑ جاتی ہے، جب وہ کلی کرتا ہے تو زبان سے ادا کی گئی ہر خطا جھڑ جاتی ہے، پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو آنکھوں سے دیکھ کر کی گئی ہر خطا جھڑ جاتی ہے، پھر جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو کانوں سے سن کر کی گئی ہر خطا جھڑ جاتی ہے، اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو وہ ہر خطا جھڑ جاتی ہے جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے۔“