مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3862
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ ، فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَذَّنَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَخَّرَ حَتَّى أَسْفَرَ ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى ، فَلَمَّا فَرَغَ ، قَالَ : أَيْنَ السَّائِلُ ؟ فَقَامَ الرَّجُلُ ، فَقَالَ : مَا بَيْنَ هَذَا وَهَذَا وَقْتٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے نمازِ فجر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، چنانچہ انہوں نے فجر کی اذان دی، پھر اقامت کہی اور آپ ﷺ نے نماز پڑھائی، پھر جب اگلا دن ہوا تو آپ ﷺ نے نماز میں تاخیر فرمائی یہاں تک کہ خوب روشنی پھیل گئی، پھر آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اقامت کہی اور آپ ﷺ نے نماز پڑھائی، پھر جب آپ ﷺ فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”سائل کہاں ہے؟“ وہ شخص کھڑا ہوا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ان دونوں (اوقات) کے درمیان کا عرصہ ہی (نمازِ فجر کا) وقت ہے۔“