❮
❯
حدیث نمبر: 3861
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَوْلَمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِزَيْنَبَ ، فَأَشْبَعَ الْمُسْلِمِينَ خُبْزًا وَلَحْمًا ، ثُمَّ خَرَجَ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ إِذَا تَزَوَّجَ ، فَيَأْتِي حُجَرَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ ، فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ ، وَيُسَلِّمْنَ عَلَيْهِ وَيَدْعُونَ لَهُ ، ثُمَّ رَجَعَ فَإِذَا فِي الْبَيْتِ رَجُلَانِ قَدْ جَرَى بِهِمَا الْحَدِيثُ ، فَلَمَّا رَآهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجَعَ ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ الرَّجُلَانِ وَثَبَا فَزِعَيْنِ فَخَرَجَا ، فَلَا أَدْرِي مَنْ أَخْبَرَهُ ؛ أَنَا أَخْبَرْتُهُ أَوْ غَيْرِي ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے نکاح پر ولیمہ کیا اور مسلمانوں کو سیر ہو کر روٹی اور گوشت کھلایا، پھر آپ ﷺ باہر تشریف لائے جیسا کہ آپ ﷺ کا معمول تھا جب آپ ﷺ نکاح فرماتے، چنانچہ آپ ﷺ امہات المؤمنین کے حجروں میں تشریف لے گئے، ان کو سلام کیا اور ان کے حق میں دعا فرمائی، انہوں نے بھی آپ ﷺ کو سلام کا جواب دیا اور آپ ﷺ کے لیے دعا کی، پھر جب آپ ﷺ واپس تشریف لائے تو دیکھا کہ گھر میں دو آدمی موجود ہیں جو باتوں میں مشغول تھے، جب رسول اللہ ﷺ نے انہیں دیکھا تو آپ ﷺ (ان کی خلوت کا خیال کرتے ہوئے) دوبارہ واپس لوٹ گئے“، جب ان دونوں آدمیوں نے یہ صورتحال دیکھی تو وہ فوراً گھبرا کر اٹھے اور باہر چلے گئے، (سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) مجھے علم نہیں کہ آپ ﷺ کو کس نے اطلاع دی کہ وہ چلے گئے ہیں؛ میں نے خبر دی تھی یا کسی اور نے؟ بہرحال رسول اللہ ﷺ (واپس گھر) تشریف لے آئے۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أنس بن مالك / حدیث: 3861
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4513، 4514، 4515، 4516، 4859، 4871، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12659، وأخرجه فتح الباري برقم: 4513، 4515، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6509، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 705، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1649، 1874، 8364، 8518، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4062، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3289، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3849»