مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3859
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي حُجْرَتِهِ ، فَسَمِعَ النَّاسُ صَوْتَهُ ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الثَّانِيَةُ جَاءَ نَاسٌ فَصَلَّوْا بِصَلَاتِهِ ، فَخَفَّفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ انْصَرَفَ ، فَلَمَّا أَصْبَحُوا قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، صَلَّيْنَا مَعَكَ اللَّيْلَةَ ، وَنَحْنُ نُحِبُّ أَنْ تَمُدَّ فِي قِرَاءَتِكَ ، فَقَالَ : قَدْ عَلِمْتُ بِمَكَانِكُمْ وَعَمْدًا فَعَلْتُ ذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک رات اپنے حجرے میں نماز ادا فرمائی تو لوگوں نے آپ ﷺ کی آواز مبارک سنی، پھر جب دوسری رات ہوئی تو کچھ لوگ آئے اور آپ ﷺ کی اقتدا میں نماز ادا کرنے لگے، تو رسول اللہ ﷺ نے نماز کو مختصر کر دیا اور پھر نماز سے فارغ ہو گئے، چنانچہ جب صبح ہوئی تو ان لوگوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! گزشتہ رات ہم نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی تھی اور ہماری یہ تمنا تھی کہ آپ اپنی قرات طویل فرماتے“، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے وہاں موجود ہونے کا علم ہو گیا تھا اور میں نے جان بوجھ کر ہی ایسا کیا تھا“۔