مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3857
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَهُ الْمُسْلِمُونَ وَهُوَ يَقُولُ : يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ ، وَيَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ ، وَيَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، وَيَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا ؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، تُنَادِي قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا ؟ قَالَ : مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ ، وَلَكِنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُوا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے ابوجہل بن ہشام، اے امیہ بن خلف، اے عتبہ بن ربیعہ اور اے شیبہ بن ربیعہ! کیا تم نے اپنے رب کے وعدے کو سچا پایا؟ یقیناً میں نے تو اپنے رب کے اس وعدے کو برحق پایا جو اس نے مجھ سے کیا تھا۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ ایسے لوگوں کو مخاطب کر رہے ہیں جو مردار ہو کر گل سڑ چکے ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو میں کہہ رہا ہوں، تم اسے ان سے زیادہ سننے والے نہیں ہو، لیکن وہ جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔“