مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3851
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَرَةِ حَتَّى تَزْهُوَ ، قُلْنَا : وَمَا زَهْوُهُ ؟ قَالَ : تَحْمَرُّ . قَالَ أَنَسٌ : أَرَأَيْتَ إِنْ مَنَعَ اللهُ النَّخْلَ ، بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَ أَخِيكَ ؟ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پھلوں کی بیع (خرید و فروخت) سے منع فرمایا جب تک کہ وہ رنگ نہ پکڑ لیں، ہم نے عرض کی کہ رنگ پکڑنے سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ سرخ ہو جائیں“، نیز سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے (اس ممانعت کی حکمت بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کھجور کے درخت کو پھل لانے سے روک دے، تو تم اپنے بھائی کا مال کس چیز کے عوض اپنے لیے حلال سمجھو گے؟“