مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3849
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ بُيُوتِ نِسَائِهِ ، فَأَهْدَتْ لِلنَّبِيِّ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ قَصْعَةً مِنْ ثَرِيدٍ ، فَضَرَبَتْهَا بِيَدِهَا ، فَوَقَعَتْ فَانْكَسَرَتِ الْقَصْعَةُ ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذُ الثَّرِيدَ بِيَدِهِ فَيَرُدُّهُ فِي الْقَصْعَةِ وَيَقُولُ : كُلُوا ، غَارَتْ أُمُّكُمْ ، ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى جَاءَتِ الْقَصْعَةُ الْأُخْرَى ، فَأَخَذَهَا فَدَفَعَهَا إِلَى صَاحِبَةِ الْقَصْعَةِ الْمَكْسُورَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی کسی زوجہ مطہرہ کے گھر میں تشریف فرما تھے کہ دوسری زوجہ مطہرہ نے آپ ﷺ کے لیے ثرید کا ایک پیالہ بھیجا۔ صاحبۂ خانہ نے اسے ہاتھ مارا تو پیالہ گر کر ٹوٹ گیا۔ رسول اللہ ﷺ ثرید سمیٹ کر اسی پیالے میں رکھنے لگے اور فرمایا: ”کھاؤ، تمہاری ماں کو غیرت آگئی ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے انتظار کیا، یہاں تک کہ دوسرا پیالہ لایا گیا؛ آپ ﷺ نے صحیح پیالہ ٹوٹے ہوئے پیالے کی مالکہ کو دے دیا۔