مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3811
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِبَقِيعِ الْغَرْقَدِ ، فَإِذَا رَجُلٌ يُنَادِي صَاحِبَهُ : يَا أَبَا الْقَاسِمِ ! فَالْتَفَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : لَمْ أَعْنِكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا عَنَيْتُ فُلَانًا ، فَقَالَ : سَمُّوا بِاسْمِي وَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بقیع الغرقد کے پاس سے گزرے تو اچانک ایک شخص نے اپنے ساتھی کو پکارا: ”اے ابوالقاسم!“، نبی ﷺ (یہ سن کر) اس کی جانب متوجہ ہوئے تو اس شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرا مقصود آپ کو مخاطب کرنا نہیں تھا بلکہ میں نے تو فلاں شخص کو پکارا تھا“، جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے نام پر نام تو رکھو لیکن میری کنیت اختیار نہ کرو۔“